Road to Makkah project team meets PM Shahbaz Sharifتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی قیادت میں ’روڈ ٹو مکہ‘ پروجیکٹ ٹیم نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاو¿س کی پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں سعودی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔اس وفد میں سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے منصور شاہد ایس الطائیبی بھی موجود تھے۔

اس موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے۔دونوں ممالک وقت کے نشیب و فراز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘وزیراعظم نے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’اس اقدام کے تحت ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔‘انہوں نے کہا کہ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

‘سعودی سفیر نواف المالکی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام کا مقصد سعودی امیگریشن اور کسٹم سے متعلق رسمی کارروائیوں کو حج کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل مکمل کرنا ہے۔‘سعودی سفیر نے مزید کہا ’سعودی ٹیم ایسے عازمین کی مملکت روانگی سے قبل ان کی سہولت کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *