Mumbai Police issue look out circular against Indian student in UK for sending threat mail to Salman Khanتصویر سوشل میڈیا

ممبئی، (اے یوایس) ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (ایل او سی) جاری کیا ہے۔ حکام کے مطابق، اس شخص نے مبینہ طور پر مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے دبنگ اسٹار کو دھمکی آمیز پیغامات ای میل کیے تھے۔ اے این آئی کی رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے ایک شخص سلمان خان کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ای میل کر رہا ہے۔ نیوز پورٹل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی معاملے میں ممبئی پولیس نے ایک ملزم کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص ہریانہ سے تعلق رکھنے والا میڈیکل تھرڈ ایئر کا طالب علم ہے۔

پولیس نےبتایا کہ ‘سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجنے والا ملزم ہریانہ کا رہائشی ہے اور برطانیہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اس نے مبینہ طور پر مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے دبنگ اسٹار کو دھمکی آمیز پیغامات ای میل کیے تھے۔ اس کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار کو وائی پلس سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔تاہم باندرہ پولیس نے اس کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے ای میل کے ذریعے دھمکی ملی تھی۔ یہ میل خان کے ایک قریبی دوست کو بھیجا گیا تھا۔

مارچ میں ممبئی پولیس نے راجستھان پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت ڈھاکڑ رام کے نام سے کی گئی تھی۔ بتادیں کہ گولڈی برار نے مبینہ طور پر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گذشتہ سال مئی میں قتل کر دیا تھا۔وہیں حال ہی میں انڈیا ٹی وی شو آپ کی عدالت میں سلمان نے وائی پلس زمرہ کی سکیورٹی ملنے کے بارے میں بھی بات کی۔ سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے دوران ممبئی پولیس نے انہیں وائی پلس زمرہ کی سکیورٹی فراہم کی ہے۔ اس بارے میں سلمان کہتے ہیں کہ ‘ان سکیورٹی سے بہتر سکیورٹی ہے، ہاں مجھے سکیورٹی ملی ہے اور اب سڑک پر سائیکل چلا کر کہیں بھی اکیلے جانا ممکن نہیں ہے اور اس سے بھی بڑھ کر اب مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو میرے ساتھ بہت زیادہ سکیورٹی اور گاڑیاں ہوتی ہیں جو دوسرے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔ میرے بیچارے مداح، یہ ایک سنگین خطرہ ہے اس لیے سکیورٹی ملی ہے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *