NATO nations united against Russian aggression on Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن،( اے یو ایس ) امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ نیٹو کے کسی بھی ر±کن ملک پر حملے کی صورت میں امریکہ اس ملک کے ساتھ مکمل تعاون کے وعدے پر قائم ہے۔

بدھ کو برسلز میں نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹن کا کہنا تھا کہ “ہماری یہاں موجودگی سے یہ پیغام ملتا ہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف ہم متحد ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ “ہم روس کے یوکرین پر بلااشتعال اور غیر منطقی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ادھر نیدرلینڈز کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ نیٹو ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *