Nearly 40,000 Fresh COVID-19 Cases In India In New High This Yearتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان میں گذشتہ24گھنٹے کے دوراان کوویڈ۔19 کے40ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جو کہ29نومبر کے بعد ایک روز میں سامنے آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیس ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ، انفیکشن کے کیسز کی کل تعداد تقریباً ایک کروڑ 15لاکھ14ہزار331 تک پہنچ گئی ۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابقگذشتہ24گھنٹے کے دوران مزید154اموات سے اس مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ59ہزار 370ہو گئی۔ مہاراشٹر ، پنجاب، کیرل، کرناٹک اور گجرات ایسی پانچ ریاستیں ہیں جہاں جمعرات کو اس مرض میں ایک روز میں مبتلا ہونے والوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ممبئی سے موصول اطلاع کے مطابق مہاراشٹرا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات نے ادھو ٹھاکرے حکومت کی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ جمعرات کو ریاست میں کورونا کے 25،833 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جبکہ اس عرصے میں کورون انفیکشن کی وجہ سے 58 افراد کی موت ہوگئی۔ مہاراشٹرا میں ایک ہی دن میں کوویڈ 19 کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔مہاراشٹر میں موت کی شرح 2.22٪ ہے۔ ممبئی میں بھی کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2877 واقعات ہوچکے ہیں۔ادھر اترپردیش میں بھی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہولی سے پہلے ہی ریاست بھر میں ایک بار پھر سختی کے آثار ہیں۔

اگر دارالحکومت لکھنو¿ میں ماسک نہیں لگایا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے گھر سے باہر آنے والوں کو ماسک پہنے اور کرونا ہدایت نامے پر عمل کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔کیمسٹ ایسوسی ایشن نے بھی بغیر کسی ماسک کے میڈیکل اسٹور پر دوائیں نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ دوا فروشوں سے بھی ماسک لگانے کو کہا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، ریلوے انتظامیہ چارباغ اسٹیشن اور لکھنو¿ جنکشن پر ماسک کے بغیر دکھائے جانے والوں سے ایک سو روپے جرمانہ وصول کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *