کٹھمنڈو: (اے یو ایس ) اتوار کی صبح نیپال کے مستنگ ضلع میں ہونے والے طیارہ حادثہ کے مقام پر تمام22لاشیں مل گئیں۔نیپالی دارلحکومت کھٹمنڈو کے تری بھوان انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ترجمان ٹیک راج سیتالہ نے بتایا کہ طیارے میں سوار تمام مسافرووں اور عملہ کی لاشیں ملنے کے ساتھ طیارے کا بلیک باکس بھی مل گیا ہے اور اسے بیس اسٹیشن لایا جا رہا ہے۔ لاشیں لانے کے لیے نیپالی فوج نے کارروائی شروع کر دی۔یاد رہے کہ نیپال کی نجی ایئر لائن کا طیارہ اتوار کی صبح پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا اس طیارے میں 22 مسافر سوار بشمول عملے کے تین افراد شامل تھے۔
مسافروں میں 13 نیپالی، 4 ہندستانی اور 2 جرمن شہری تھے ۔طیارے کا ، جس نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر دور پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم شہر کے لیے صبح 10 بج کر15منٹ پر اڑان بھری تھی،15 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیاتھا ۔ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جوم سوم کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔جہاز کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔نیپال کی وزارت داخلہ کے مطابق لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے دو نجی ہیلی کاپٹرز اور نیپالی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں ۔
تصویر سوشل میڈیا