Niger: 58 dead in 'barbarous' attack in border areaتصویر سوشل میڈیا

نیامے: مغربی افریقی ملک نائیجر کے تیلا بیری علاقے میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے مسافروں سے بھری 4 گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کم از کم 58 افراد ہلاک ہوگئے۔ واردات کے کئی روز گذر جانے کے بعد بھی کسی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ حملہ پیر کے روز ہوا۔نائیجرحکومت نے ایک بیان میں کہا”حملہ آوروں نے لوگوں پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ بنی بنگواو¿ میں ہفتہ وار مارکیٹ سے اپنے گاو¿ں لوٹ رہے تھے“۔ اس حملے میں 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ نائیجر حکومت نے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دولت اسلامیہ سے وابستہ کچھ دہشت گرد تنظیمیں اس علاقے میں بہت سرگرم ہیں اور ایسے حملے کرتی رہتی ہیں۔ رواں سال جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے دور کے بعد ، تیلابیری خطے میں ہونے والے حملوں میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *