نائیجر: نائجر کی فوجی حکومت نے فرانس کے سفیر کا سفارتی استثنیٰ منسوخ کر دیا اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ سفیر کو ملک بدر کر دے۔یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے نائجر کے صدر کو معزول کرنے والے باغی فوجی حکومت نے فرانسیسی سفیر متعین نائجیر کو پچھلے ہفتے 48گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے کو کہا تھا۔ فرانس کی جانب سے سفیر کو واپس نہیں بلایا گیا اور یہ مہلت 28 اگست کو ختم ہوگئی۔
فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بغاوت کرنے والے حکمرانوں کو ملک کے جائز رہنما تسلیم نہیں کرتی۔ نائجر کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس ہفتے کے اوائل میں بھیجے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ اب فرانس کے سفیر سیویان ایتے سفارتی عملہ کے ایک رکن کے طور پر اس کی حیثیت کے مطابق مراعات اور استثنیٰ کے مستحق نہیں ہیں۔ دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سفیر کے اہل خانہ کے سفارتی کارڈ اور ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 