Nine dead as flash floods hit Turkey, Greece and Bulgariaتصویر سوشل میڈیا

استنبول: ترکی، یونان اوربلغاریہ میں طوفان بادو باراں کے بعد آنے والے سیلاب سے کم از کم 9افراد ہلاک ہو گئے۔شمال مغربی ترکی میں شدید بارشوں کے بعدآنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ سیلاب میں جہاں ایک جانب کئی کاروں کو پانی میں بہتے دیکھا گیا وہیں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ہیبر نے بدھ کے روز بتایا کہ بلغاریہ اور یونان کی سرحد کے قریب صوبہ کرک لریلی میں تین افراد ہلاک اور تین لا پتہ ہو گئے جن کا ابھی تک سراغ نہیں لگ سکا ہے۔

منگل کو دیر گئے مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے باساکشیر اور کوکوکسیمے اضلاع میں مزید دو افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔ تصاویر میں شدید بارش کے باعث کئی کاریں استنبول کے شماسلی اضلاع کے سیلابی پانی میں تیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ترک داخلہ وزیر علی یرلیکایا نے کہا کہ تلاش اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں اور انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خاندانوں کی مالی مدد کا وعدہ کیا۔ گورنر کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ استنبول میں چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں جتنی بارش ہوئی وہ شہر میں عام طور پر ماہ ستمبر میں ہونے والی بارش کے برابر ہے۔ موسلا دھار بارش نے جنوب مشرقی یورپ کوبھیانک سیلاب سے دوچار کر دیا ہے، جس سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *