North Korea conducts a fourth presumed missile test in a monthتصویر سوشل میڈیا

پیونگ یانگ: (اے یوایس) شمالی کوریا نے پیر کے روز کم فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں، شمالی کوریا کا رواں ماہ یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے ایئرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائر کئے گئے۔

جاپان نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے فائر کئے گئے دو میزائل مشرقی ساحل کے قریب گرے ہیں۔جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا پانچ، گیارہ، اور 14 جنوری کو بھی میزائل تجربات کر چکا ہے۔جنوبی کوریاکی وزارت دفاع کے ترجمان بو سیونگ چن نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے خفیہ سراغرساں پیر کے روز کیے جانے والے ان میزائل تجربات کی تفصیل کا تجزیہ کر ہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *