کوئٹہ: بدھ کے روز کوئٹہ میں قومی شاہراہ کے قریب واقع قلعہ سیف اللہ علاقہ میں ایک مسافر وین کے کھائی میں گرجانے سے کم از کم22افراد ہلاک ہو گئے۔قلعہ سیف اللہ کے ڈپٹی کمشنر حافظ قاسم ککڑ نے ہلاکتوں کیتصدیق کر تے ہوئے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کرکے ضلع کے تمام اسپتالں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک شدگان و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ان کے مطابق ڈی سی قلعہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے اس لیے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔یہ مسافر وین لورا لائی سے ژوب جارہی تھی کہ اختر زئی ادولا مقام پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے اقبو سے باہر ہو گئی اور کھائی میں جا گری۔
ابتدائی خبروں میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جو بعد میں مزید 12 افرادکے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسنے سے ہلاک شدگان کی تعداد 22ہو گئی ہے۔
