Reports of Russia stealing Ukraine grain 'credible', says US secretary of stateتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس )امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ معتبر اطلاعات کے مطابق روس منافع بخش فروخت کرنے کے لیے یوکرین کے اناج کی برآمدات میں سرقہ مار رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بلنکن نے یہ بات مخیر حضرات، غیر سرکاری تنظیموں اور نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ ایک ورچوئل گول میز کانفرنس کے دوران کہی۔امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارتکار نے کہا کہ مبینہ روسی چوری یوکرین میں اس کی جنگ کے دوران روس کے وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے جنہوں نے یوکرین کی گندم کی فصل برآمد کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا اور عالمی غذائی تحفظ کے بحران کو مزید خراب کر دیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس نے دوبارہ فروخت کے لیے اناج چوری کر لیا ہے اور یو کرین کو مکئی برآمد کر نے سے روک رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ میں یو کرین پر حملے کے بعد پیدا ہونے والے خوراک کے تحفظ کے مسئلے پر منعقد اس کانفرنس میں مسٹر بلنکن نے مزید کہا کہ اس بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ روس یو کرین سے اناج چوری کر رہا ہے تاکہ اپنے منافع پر فروخت کر سکے۔ اخبار نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ روسی کنٹرول والی بندرگاہوں سے متعدد مال بردار جہاز روانہ ہوئے ہیں جن پر امریکی عہدیداروں کے مطابق چوری شدہ اناج لداہے۔

اخبار کے مطابق امریکہ نے 14 ایسے افریقی ممالک کو خبردار کر دیا ہے جو اناج کی درآمد پر انحصار کرتے ہیں اور اس کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کا اناج ترکی اور شام سمیت متعدد حامی ممالک کو بھیج رہا ہے۔یورپی کونسل کے صدر چارلز مشیل نے 15 رکنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ماسکو پر الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین پر حملے سے عالمی خوراک کے بحران کو ہوا دے رہا ہے۔ اس بات پر اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا اجلاس سے باہر چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *