Pakistani origin Spanish sisters murdered by uncleتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دو پاکستانی نڑاد ہسپانوی بہنوں کو ان کے چچا نے مبینہ طور پر اپنے شوہروں کو اپنے ہمراہ اسپین نہ لے جانے کے باعث قتل کر دیا۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ مقامی اخبار ‘ڈان’ کی ایک رپورٹ کے مطابق عروج عباس اور انیسہ عباس کو جمعہ کے روز لاہور سے تقریبا 170 کلومیٹر دور گجرات کے گاو¿ں نتھیا میں اس لیے قتل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے شوہروں کو اسپین میں اپنے ساتھ رکھنے کے لے ویزا حاصل نہیں کیا۔ . دونوں بھتیجیوں میںسے ایک 21 اور دوسری 23 سال کی تھی۔اخبار نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں بہنوں کی شادی ایک سال سے زائد عرصہ قبل پاکستان میں چچیرے بھائیوں سے ہوئی تھی تاہم دونوں اس شادی سے خوش نہیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں بہنوں کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گولی مارنے سے پہلے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ان خواتین کو ان کے چچا نے قتل کیا ، جو ان میں سے ایک کا سسر بھی تھا۔ پولیس نے کہا کہ خواتین کے شوہر حسن اور عتیق کے ساتھ ساتھ ان کے سسرال والوں کو شک ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنے شوہروں کے ویزوں کی کارروائی میں تاخیر کی کیونکہ ان کی بیویاں نہیں چاہتی تھیں کہ وہ اسپین میں ان کے ساتھ رہیں۔واقعے کے بعد گجرات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) عطا الرحمان اور دیگر موقع پر پہنچ گئے اور فورینسک ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے فورینسک شواہد اکٹھے کیے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔

قتل کے وقت گھر میں موجود خواتین کی والدہ عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹیوں نے پاکستان واپسی پر اپنے شوہروں کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر میرے دیور حنیف اور میری بیٹیوں کے شوہروں نے انہیں بری طرح مارا پیٹا اورپھر گولی مار دی ۔ میں نے ان سے جان بچانے کی منتیں کیں لیکن قاتلوں نے میری ایک نہ سنی۔پولیس نے9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ی کر رہی ہے۔ گجرات میں، چند سال قبل، اطالوی پاکستانی خاتون ثنا چیمہ (26) کو مبینہ طور پر اس کے والد، بھائی اور چچا نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔ ثنا کے والد چاہتے تھے کہ وہ اپنے رشتہ دار سے شادی کرے لیکن اٹلی میں اس کا ایک بوائے فرینڈ تھا جس سے وہ شادی کرنا چاہتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *