Palestinian woman with knife shot dead after approaching Israel soldier: armyتصویر سوشل میڈیا

مقبوضہ مغربی کنارا: اسرایلی فوج کے بدھ کے روز جاری ایک بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی سپاہی پر خنجر سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والی ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ فلسطینی حکام نے اس کی موت واقع ہوجانے کی بات کہی ہے۔ اسرائیلی فوج سے جاری بیان میں مزید کہا گیا فلسطینی خاتون کی سپاہی کو خنجر گھونپنے کی کوشش کا یہ واقعہ شمالی ہیبرون میں ال عرب کیمپ کے قریب ایک مقام پر آیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک فلسطینی خاتون جنوبی بیت اللحم میں واقع العرب رفیوجی کیمپ کے نزدیک تعینات ایک فوجی کے قریب پہنچنی ۔اس کے ہاتھ میں چھرا تھا۔بیان میں مزید کہاگیا کہ خنجر سے حملہ کرنے کا اس کا ارادہ بھانپ کر اسرائیلی فوجیوں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے س پر گولی چلادی۔دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے مبینہ حملہ آور کی شناخت غفران ہارون حامد وراسنیہ کے طور پر کی ہے جو فوج کی سابق قیدی ہے۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج کی گولی اس کے بائیں والی بغل سے گھس کر دائیں جانب سے باہر نکل گئی۔اس حادثہ میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیںہوا۔واضح ہو کہ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے اور اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں جس میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔اسرائیلی فوج نے بڑھتے تشدد پر قابو پانے کے لیے مغربی کنارے میں اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی ۔اور وسط مارچ سے اب تک اسرائیلی چھاپوں سے بھڑکنے والے تشدد میں کم از کم30فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *