UK PM Johnson discusses trade, Ukraine, Afghanistan with Pakistanتصویر سوشل میڈیا

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں محمد نواز شریف سے بات کی اور کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ان کی اس ٹیلی فونی گفتگو کے دوران جو امور زیر بحث رہے ان میں تجارت ، افغانستان میں انسانی حقوق اور یوکرین جنگ سمیت کئی اہم دو طرفہ و عالمی امور موضوع بحث رہے۔

یو کے پرائم منسٹر ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف سے بات کی ۔ انہوں نے گذشتہ75سال پر محیط یو کے پاکستان مضبوط شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہ دیرینہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے رشتوں کا روپ دھار چکے ہیں۔ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں رہنماو¿ں نے ان تعلقات مو مزید مستحکم کرنے اور تجارت و سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ اور ان کوششوں میں پیش رفت لانے کے پیش نظر پاکستان میں ایک نئے تجارتی سفیر کے تقرر کاخصوصی ذکر کیا۔

دونوں وزرااعظم نے یوکرین کی صورت حال اور دو طرفہ دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی ہمہ پہلو تبادلہ خیال کیا۔ عالمی امور پر شریف نے یوکرین میں بحران سے نمٹنے کے لیے یو کے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے سراہا اور روس کے حملے سے عالمی معیشت میں پیدا عدم استحکام انسانی مسائل و پریشانیوں کے خاتمہ کی اہمیت پر دونوں رہنما متفق رہے ۔ دونوں رہنما و¿ں نے ایک مزید پر امن اور روادار افغانستان کے لیے باہمی تعاون کا خیر مقدم کیا اور اس جانب مل کر کام کرتے رہنے کا عہد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *