لاہور: (اے یو ایس ) پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف متحدہ حزب اختلاف کی جانب سے داخل کی گئی تحریک عدم اعتماد پر اپنی حکومت کی حمایت کرنے کے عوض پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور پاکستان مسلم لیگ (قائد) کے رہنما چودھری پروزی الٰہی کو صوبہ کا وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی’۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے، مسلم لیگ (ق) کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے کا کا اعلان کردیا۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر حمایت دیں گے جبکہ ق لیگ نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں وزیر اعظم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا اس بڑی سیاسی پیش رفت کا دعوٰی کیا تھا۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی صوبائی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی تھی۔عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے اراکین کے دستخط کے ساتھ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو جمع کرائی گئی۔
