Philippine death toll from storm Nalgae rises to 98, disaster agency saysتصویر سوشل میڈیا

منیلا:(اے یو ایس ) فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 98 ہوگئی۔قومی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق نصف سے زائد اموات سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں جبکہ اموات کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔قومی ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا ہے کہ ابھی بھی 63 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

سول ڈیفنس کے چیف کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات تقریباً صفر ہیں جبکہ طوفان نلگائی ایک ہفتے میں پانچ مرتبہ فلپائن کے مختلف حصوں سے ٹکرایا تھا۔بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی دیہات ڈوب گئے تھے جبکہ فصلیں تباہ ہوگئی تھیں اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *