PM says 'certified thief' will not be allowed to enter Islamabadتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ لہذٰا انہیں اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فوجی سربراہ کا تقرر ایک آئینی معاملہ ہے۔ وقت آنے پر نئے نئے سربراہ کے لیے نام آئیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے اسی چیف الیکشن کمشنر کو ایماندار کہتے تھے بعد میں انہی میں ا±نہیں خامیاں نظر آنے لگیں۔عمران خان کے لانگ مارچ کے سوال پر ردِعمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ اب عمران خان ‘چور’ ثابت ہو چکے ہیں، لہذٰا عوام ا±ن کے ساتھ باہر نہیں نکلیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر ا±نہیں بذات خود ایئرپورٹ لینے جاو¿ں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *