قیف : (اے یو ایس ) ایک ایسے وقت میں جبکہ یوکرین اپنے مشرقی حصے میں روسی جارحیت کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے، جمہوریہ چیک اور پولینڈ یوکرین کو اضافی اسلحہ بھیج رہے ہیں۔ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی رپورٹ کے مطابق چیک وزیر دفاع جانا سرنوچووا نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کو 30 ملین ڈالر تک کے اضافی ہتھیار بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ امداد مستحکم ہو۔جمہوریہ چیک پہلے ہی روسی حملے کے آغاز کے بعد سے یوکرین کو 150 ملین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔
پولینڈ نے کہا کہ وہ یوکرین کو 18 خود سے چلنے والے ہووٹزر فراہم کر رہا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے بعد پولینڈ یوکرین کو فوجی ساز و سامان فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔اسی دوران یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق روس کے یوکرین پرحملے کے بعد اب تک 242 افراد ہلاک اور 440 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں کیونکہ جاری لڑائی کے مقامات پر اطلاعات کی تصدیق کرنا مشکل تھا۔
