لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان اس وقت سکتے میں آگیا جب شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شہزادی میگھن نے اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اچانک اعلان کر دیا۔
کہاجاتا ہے کہ اس ضمن میں انہوں نے ملکہ ایلزبتھ دوئم سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی اور اپنے طور پر فیصل کر کے اعلان کر دیا۔اس شاہی جوڑے نے اپنے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ پریس سے اپنے طویل تعلقات کو منقطع کر کے شمالی امریکہ میں زندگی گذاریں گے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس شاہی جوڑے نے یہ دھماکہ خیز اقدام ہیری کی دادی ملکہ ایلزبتھ یا ان کے والد شہزادہ چارلس کو اعتماد میں لیے بغیر کیا ہے۔جس سے بکنگھم پیلیس مایوس ہے۔
بکنگھم پیلیس سے جاری بیان میں اس شاہی جوڑے نے کہا کہ ”ہم شاہی خاندان کے اعلیٰ شاہی درجہ کو خیر باد کہہ کر مالی طو ر پر خود پر منحصر ہونے کے لیے کوئی کام کرنا چاہتے ہیں ۔
شاہی جوڑے نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ ملکہ ایلزبتھ کے تابع و فرمانبردار رہیں گے اوررہیںگے اور ان کی حمایت کرتے رہیں گے ۔تاہم ان کے اس فیصلہنے پورے شاہی خاندان کو حیرت میں ڈال دیاہے۔
بکنگھم پیلیس سے ایک گھنٹہ 40منٹ بعد ایک اور بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن سے مذاکرت ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہیں۔بیان میں یہ بھی کہاگیا کہ ہم ان کی خواہش سمجھتے ہیں لیکن یہ بڑے پیچیدہ معاملات ہوتے ہیں اور ان کی انجام دہی میں وقت لگے گا۔