ماسکو:روس کے صدر ولادمیر پوتین نے ان چاروں یوکرینی علاقوں میں جن کا اس نے حال ہی الحاق کیا ہے، مارشل لا نافذ کر دیا ۔ روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ڈونیسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپوریزیا کا الحاق کر لیا ہے جس کی بین الاقوامی برادری نے غیر قانونی قرار دے کر مذمت کی تھی۔روسی قانون’ مارشل لا‘ کے تحت فوج کو مضبوط کرنے ، کرفیو، محدود نقل و حرکت اور غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے کی اجازت ہوتی ہے۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں پوتین نے ان چار علاقوں میں مارشل لا نافذ کرنے کے فرمان پر دستخط کرنے کے ساتھ ہی روس کے اندر مقامی علاقوں میں کام کر کے روس کی نگی مساعی کو تقویت بخشنے کے لیے ایک خصوصی رابطہ کونسل تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔
روس شائع کردہ ایک حکم نامے میں، یوکرین کے تقریباً آٹھ روسی خطوں بشمل 2014میں الحاق کیے گئے کریمیا،کرسنودار، بلغراد، بریانسک، ورونیزے، کسک اور روستوف میں اقتصادی متحرک کاری کا حکم دیا گیا ۔
یہ فرمان ان خطوں کے رہائشیوں کے لیے نقل و حرکت پر بندش لگانے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ پوتین کے تبصرے کے بعد کریملن اور وزارت خارجہ دونوں نے کہا کہ روسی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
