Row over admin removing cloth from bodies at ghats in UP’s Prayagrajتصویر سوشل میڈیا

الہٰ آباد: کورونا وائرس مرض میں مبتلا ہو کر موت کے منھ میں جانے والے افراد کی گنگا میں لاشیں ملنے کی خبر نے لوگوں کو چونکا دیا۔گنگا میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تسلسل سے ملنے والی لاشوں نے اترپردیش اور بہار کے انتظامی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں ہے۔ اس دوران پریاگراج سے رونگٹے کھڑی کر دینے والی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ان وائرل ویڈیوز میں ندی کے کنارے دفن لاشوں پر پڑی پیلے اور نارنگی کلر کی چادریں سفید ریت پر ابھرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

اترپردیش کے پریاگراج سے سامنے آنے والی ان ویڈیوز میں میونسپل ملازمین ان نامعلوم لاشوں پر پیلے رنگ کا کفن کھینچتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ترپردیش میں گنگا کے کنارے ہونے والی اس کارروائی پر کانگریس نے یوگی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ، “جب وہ زندہ تھے تو انھیں مناسب طبی امداد نہیں ملی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے ایک معزز جنازہ تک نہیں پڑھا اور نہ ہی سرکاری شخصیات میں کوئی جگہ حاصل کی۔ اب انکی قبر سے کفن چرایا جارہا ہے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *