ماسکو(اے یو ایس )روس کی فضائی دفاعی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں یوکرین کی افواج کی طرف سے داغے گئے جی ایل ایس ڈی بی گائیڈڈ میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے۔روس کی وزارت دفاع نے منگل کے روزیوکرین کے داغے گئے اسمارٹ بم کوروکنے کی اطلاع دی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب روس کی دفاعی فورسز نے زمین سے داغے جانے والے اس بم کوروک کرناکارہ بنایاہے۔روسی خبررساں اداروں کا کہنا ہے کہ اس سال کے اوائل میں امریکا نے یوکرین کو زمین سے داغاجانے والا چھوٹے ق±طرکا یہ بم (جی ایل ایس ڈی بی) مہیّا کیاتھا۔اس کو’اسمارٹ بم‘ کا نام دیا گیا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 