اقوام متحدہ: انجمن اقوام متحدہ میں روس کے اول نائب مستقل نمائندے دمیتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ مغرب روس کے خلاف اپنی درپردہ جنگ میں یوکرینیوںکو چارے کے طور پر استعمال کرر ہا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں یوکرین اور یوکرینیوں کے تئیں مغربی ممالک کی تشویش کو منافقت، خود غرضی اورذاتی مفادات سے دلچسپی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں روس کے خلاف اپنی پراکسی وار میں چارے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے یوکرینیوں کی ضرورت ہے۔
اور وہ آخری یوکرینی تک انہیں چارے کے طور استعمال کرتے رہنا جاری رکھیں گے۔پولینسکی نے کہا کہ روس روزانہ انسانیت کے ناطے یوکرینیوں کے انخلا کے لیے محفوظ رہداریاں کھول رہا ہے لیکن یوکرینی حکومت انہیں استعمال کرنے سے ہچکچا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم ماریو پول میں آزاوستل پلانٹ سے متعلق یومیہ بنیاد پر راہداریاں کھول رہے ہیں، ہم روزانہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں، آج بھی ہم ایسا ہی کر رہے ہیں لیکن یوکرینی فریق ان کا فائدہ نہیں اٹھارہا۔وہ ان اپیلوں اور سہلوتوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔
