Iran holds some Arab states accountable for reinforcing Zionistsتصویر سوشل میڈیا

تہران : ایران نے کہا ہے کہ صیہونی ریات کے جبر و استبداد کو کچھ عرب ممالک نے جلا بخشی ہے۔ حکومت کے ترجمان علی بہادری جاہرومی نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی سلامتی دستوں کے حملوں کا ذمہ دار کچھ عرب ملکوں کو ٹہراتے ہوئے صاف طور پر کہا کہ کچھ عرب اسلامی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر آجانے سے صیہونی ریاست کے مظالم اور جبر و استبداد کو نہ صرف کافی تقویت حاصل ہوئی بلکہ فلسطینیوں کو طاقت سے دبانے کے اسرائیلی عمل کو استحکام بھی ملا ہے۔

منگل کے روز اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں بہادوری نے حماس کے ساتھ وزارت خارجہ کے رابطوں اور کچھ اسلامی ممالک کے وزرا خارجہ سے مشاورت کا ذکر کیا ۔انہوں نے تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل کو ارسال کیے گئے ایران کے اس مکتوب کی بھی نشاندہی کی جس میں صیہونی ریاست کی کارروائیوں ور ظالمانہ و جابرانہ حرکتوں کی مذمت کی گئی ہے۔

دریں اثنا ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ فلسطینی کاز میں تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر فلسطینیوں کے حق میں آوازبلند کرنی چاہئے۔واضح ہو کہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں اضافے اور کشیدگی پھیلنے سے ماہ رمضان کے آغاز سے اب تک درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *