ریاض:سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق مملکت نے ایران کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ کویت کے ساتھ ساتھ اس کے پاس بھی وسائل سے مالا مال خلیج میں ایک متنازعہ گیس فیلڈ کے مکمل حقوق ہیں۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ یہ تیل میدان، جسے ایران میں عرش اور کویت و سعودی عرب میں دورا کے نام سے پکارا جاتا ہے مملکت سعودی عرب اور کویت کی مشترکہ ملکیت میں ہے۔ یہ سعودی بیان کویت کے اس بیان کے، جس میں اس نے سمندری سرحدوں کے حوالے سے مذاکرات میں شرکت کرنے کے لیے ایران کو مدعو کیا ، ایک دن بعد آیا ہے۔
واضح ہو کہ کویت نے ایران کو اپنی سمندری سرحدوں پر مذاکرات میں شرکت کی دوبارہ دعوت دی ہے۔ میدان پر تنازعہ ، جس کے قابل حصول ذخائر کا تخمینہ 220 بلین کیوبک میٹر (سات ٹریلین کیوبک فٹ) ہے، 1960 کے عشرے سے، جب ایران اور کویت کو اوورلیپنگ آف شور رعایتیں دی گئی تھیں، چلا آرہا ہے۔ ایران کے اعتراضات کے باوجود، جس نے اس معاہدے کوغیر قانونی قرار دیا، سعودی عرب اور کویت نے میدان میں تیل نکالنے نکا معاہدہ کر لیا۔ نیشنل ایرانی تیل کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محسن خوجستہ مہر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مشترکہ عرش آئل فیلڈ میں کھدائی شروع کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا