ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب نے انسانی ا سمگلنگ کو روکنے کے لیے اگلے مرحلے کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔اس سلسلے میں سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن اور بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت نے دوسرے مرحلے کے منصوبے کی منظوری دی ہے تاکہ مملکت کو انسانی اسمگلنگ کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔انسانی حقوق کمیشن اور انسانی ا سمگلنگ روکنے سے متعلق کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ہالا التواجیری نے اور آئی او اہم نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مملکت کو اور معاشرے کو انسانی اسمگلنگ کے اثرات سے بچائیں گے۔
معاہدے میں مشترکہ میکا نزم پر بھی اتفاق ہوا ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ کے متاثرہ افراد کو بحالی میں مدد دی جا سکے۔ اس معاہدے کے سلسلے میں ڈاکٹر التواجیری نے کہا ‘ اس معاہدے سے مملکت کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے عزم کا اندازہ ہوتا ہے۔بحرین میں آئی او ایم کے مشن کے سربراہ محمد الزرقانی نے کہا ‘ انسانی ا سمگلنگ ایک بین الاقوامی جرم ہے اس سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور کوششوں کی ضرورت ہے۔