Saudi Arabia leads chorus of condemnation following Israeli minister’s ‘provocative’ visit to Al-Aqsaتصویر سوشل میڈیا

رملہ: اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتما بن غفیر کے منگل کے روز یروشلم میں مسجد اقصیٰ کا دورہ کرنے کی سعودی عرب نے مذمت کی ۔ انتہا پسند ایتما بن غفیر کے اس اقدام سے فلسطینیوں میں زبردست ناراضگی پھیل گئی اور امریکہ نے کہا کہ ایسے اقدامات کے خلاف ا نتباہ دیا جس سے مقام کی اصلی حالت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں اسرائیلی اہلکار کے اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ سخت حفاظتی بندوبست میں بن غفیر کے اس مقام کے دور ے کی عرب ریاستوں کی طرف سے زبردست مذمت کی گئی۔

تنظیم اسلامی تعاون نے اس عمل کو مقام کے تقدس کی صریح خلاف ورزی قرار دیانیز اس دورے کو مسجد الاقصیٰ کی موجودہ تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوششوں کا ایک جزو قرار دیا۔ تنظیم نے اسرائیلی وزیر کے اس عمل کو تمام مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے اور مروجہ بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ اپنی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطیی وزیر اعظم محمد ا شتیہ نے دعویٰ کیا کہ یہ دورہ مسجد کے احاطے کو کنیسہ میں تبدیل کرنے کی ایک سازش ہے۔ اپنی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد ا شتیہ نے فلسطینیوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ پر چھاپوں کا مقابلہ کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *