Saudi Arabia thwarts hashish drug smuggling attempt in Asirتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس)سعودی حکام نے گذشتہ روز ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 20 کلو منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق عسیر میں تعینات سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں حشیش اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔سعودی حکام نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے منشیات فروشوں پر کریک ڈاﺅن شروع کر رکھا ہے۔

سعودی عرب نے لبنان سے سبزیوں اور پھلوں کے اندر کی پٹاگون منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد سے لبنان سے پھلوں کی درآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک خطے میں کیپٹاگون کی 25 ملین گولیاں قبضے میں لی جا چکی ہیں۔

حالیہ دنوں میں 26 جنوری کو سعودی عرب نے طائف گورنری کے علاقے سے دس لاکھ سے زائد کی پٹاگون کیگولیاں قبضے میں لی تھی۔اس سے ایک روز قبل لبنانی حکام نے سعودی عرب کو برآمد کی جانے والی چائے کی شپمنٹ میں کیپٹاگون بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ، دھندہ یا استعمال کے خلاف نہایت سخت قوانین کے باوجود منشیات کی اسمگلنگ کی وقتاً فوقتاً کوششیں کی جاتی رہتی ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے جانے والے شخص کی سخت ترین سزا موت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *