Saudi Cabinet approves MoU and agreements with several countriesتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس)سعودی عرب کی کابینہ نے توانائی، صحت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف محکموں کو متعدد ممالک کے ساتھ معاہدوں کا اختیار دیا ہے۔ اس موقع پر مملکت کے اندر روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اختیار دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے یہ خبر بدھ کے روز جاری کی ۔منگل کے روز خادم حرمین شریفین اور فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران سوڈان، کیوبا اور سیرالیون کے ساتھ طے پانے والے ایک درجن معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق معاہدوں کا مقصد باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ مفادات کا حصول ممکن بنانا ہے۔

وزیر مملکت اور قائم مقام وزیر میڈیا ڈاکٹر عصام بن سعد نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کیے گیے بیان میں کہا ہے کہ سعودی کابینہ نے سوڈان کے سیاسی عمل کے آخرے مرحلے میں داخل ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔کابینہ نے مملکت کے سوڈانی عوام اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے سوڈان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے ہونے والی کوششوں کی توثیق کی۔ نیز پاکستان کو سیلاب کی مد میں فراہم کی جانے والی امداد میں اضافہ کے معاملے پر بھی غور کیا۔

ڈاکٹر عصام بن سعد نے مزید کہا کہ سعودی کابینہ نے حج 2023 کے لیے کوویڈ 19 کے باعث لگی پابندیوں کے خاتمہ کا خیر مقدم کیا ہے کہ اب عازمین حج کی پہلے والی تعداد بحال ہو سکے گی۔سعودی کابینہ کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلوں میں محکمہ توانائی، محکمہ پانی اور زراعت، وزارت صحت کو بالترتیب جمہوریہ ایکوڈار، جمہوریہ کولمبیا، جمہوریہ کیوبا اور جمہوریہ ازبکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *