بیجنگ:(اے یو ایس) چین کے مسافروں کے لئے نگیٹیو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی جاپان کی امتیاز ی شرط کی روشنی میں جاپان کے شہریوں کو عام ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ جاپان میں چین کے سفارت خانے نے یہ اطلاع دی۔ جاپان میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں سفارت خانے اور قونصل خانے فوری طور سے چین کا سفر کرنے والے جاپان کے شہریوں کے لیے عام ویزا معطل کر رہے ہیں۔
یہ فیصلہ جاپان کی جانب سے 30 دسمبر کو چین سے آنے والوں کے لیے سخت کورنٹائن اقدامات کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان میں خاص طور پر لازمی کوویڈ-19 ٹیسٹنگ اور چین کے لیے پروازوں کے لیے جاپان میں ہوائی اڈوں کی تعداد کو چار تک محدود کرنا شامل ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین ایسی ضروریات کو تفریق آمیزسمجھتا ہے اور بیجنگ جوابی کارروائی کرے گا۔ اس سے قبل منگل کو چین نے بھی جنوبی کوریا کے شہریوں کو مختصر مدت کے ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔