ریاض: سعودی عرب نے گذشتہ دنوں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کی مذموم حرکتوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔اس ضمن میں مملکت کی وزارتی کونسل نے منگل کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اپنا ہفتہ وار اجلاس منعقد کیا جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کو جلانے اور اسلامی مقدسات پر حملوں کی مذمت کی تجدید کی گئی۔ کابینہ نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو تمام قوانین اور رسوم و رواج کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے رواداری اور اعتدال کی اقدار کے فروغ کی بین الاقوامی کوششوں سے براہ راست متصادم قرار دیا ۔
کابینی جلاس کے دوران کابینہ کے اراکین نے اتوار کے روز اٹلی میں منعقد ترک وطن پر بین الاقوامی کانفرنس، جس میں عالمی برادری سے یکجہتی اور تعاون کا مطالبہ کیا گیا، ہجرت کے تکلیف دہ حالات اور سلامتی کے چیلنجوںسے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کی مشترکہ کوششوں کو سعودی عرب کی حمایت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔روم میں منعقد اس کانفرنس میں ولیعہد شہزادے کی نمائندگی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے کی۔کابینہ نے جدہ میں منعقدہ 18 ویں خلیج تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہی اجلاس سے بر آمد نتائج کو بھی سراہا ۔