Saudi Minister of Media Stresses Importance of Promoting Culture of Dialogue, Tolerance, Respect for Noble Values, Other Culturesتصویر سوشل میڈیا

ریاض(اے یو ایس ) سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بدھ کے روز گفت و شنید، تعاون، رواداری اور دیگر اقدار اور ثقافتوں کے احترام کے کلچر کو فروغ دینے اور ان میں تنوع کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اس حوالے سے میڈیا کی بھی بہت اہمیت ہے۔ خوشحالی کے حصول کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اقدار کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے ہر معاشرے کے اپنی اقدار اور ثقافت کے تحفظ پر بھی زور دیا۔کویت میں عرب وزرائے اطلاعات کے ایگزیکٹو بیورو کے 16 ویں اجلاس کے دوران الدوسری نے بعض بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز کی طرف سے نشر کیے جانے والے مواد کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحدہ عرب موقف اپنانے کی اہمیت کی جانب توجہ دلائی۔

انہوں نے کہا یہ متحدہ موقف ایسا ہونا چاہیں جو اسلامی اصولوں سے متصادم بھی نہ ہو۔ عرب معاشروں کی اقدار اور اخلاقیات کے حوالے سے واضح مشترکہ ایگزیکٹو میکانزم کو بھی ترقی دینے کی ضرورت ہے۔الشرق الاوسط اخبار کے مطابق انہوں نے کہا اس مواد کو مسترد کرنے والی پوزیشن کو کرسٹالائز کرنے کے لیے اور یہ دیکھنے کے لیے یہ پلیٹ فارم ہمارے ممالک میں اشاعت کے کنٹرول پر کس حد تک عمل پیرا ہیں مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ ان اقدار کی خلاف ورزی کی صورت میں اقدامات اٹھانے کے لیے سے بھی اتفاق کی ضرورت ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ملاقات مشترکہ عرب میڈیا کے کام کو فروغ دینے کی کوششوں کی توسیع کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مختلف شعبوں میں میڈیا کے شعبے کی بے مثال ترقی کی روشنی میں عرب ملکوں کو درپیش اہم ترین میڈیا چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے رہنماو¿ں اور عوام کی امیدوں اور امنگوں کے حصول کے لیے ان کوششوں کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *