Section 144 imposed for a month in Gwadar in wake of cop's deathتصویر سوشل میڈیا

کوئٹہ:(اے یو ایس ) بلوچستان حکومت نے بندرگاہی شہر میں جاری احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد جمعرات کو گوادر میں ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کے تحت ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ وزارت داخلہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولس اہلکار کی ہلاکت کے بعد سے بندرگاہی شہر میں حالات بتدریج خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ رواں ہفتے کے آغاز میں گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا۔ قتل کے بعد وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کا حکم دیا۔

قبل ازیں گزشتہ 2 ماہ سے جاری حق دو تحریک کے دھرنے کو ختم کرنے کے لئے پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے تحریک کے سینئر رہنماو¿ں سمیت درجنوں کارکنان گرفتار اور مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔گوادر میں پرامن بڑے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کے بعد قومی سطح پر توجہ کا مرکز بننے والے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک ماہ کے طویل دھرنے کے بعد صوبائی حکومت کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 2 ماہ قبل ایک بار پھر گوادر میں دھرنا دیا جو تاحال جاری ہے، مظاہرین صوبے سے ٹرالر مافیا، پینے کے صاف پانی سیمت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔گزشتہ رات دیر گئے گوادر میں 2 ماہ سے جاری حق دو تحریک کے دھرنے کو ختم کرنے کے لئے پولیس نے کارروائی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شلنگ کی گئی، پولیس نے دھرنے گاہ گھیرے میں لے لیا، دھرنے کے لئے لگائے گئے ٹینٹ اکھاڑ دئیے گئے۔

پولیس نے دھرنا گاہ سے حق دو تحریک کے سینئر رہنما حسین واڈیلہ سمیت دیگر رہنماو¿ں، درجنوں کارکنوں اور مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب دھرنا پر کارروائی کے خلاف گوادر شہر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی جارہی ہے، گوادر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور گوادر سے مکران کوسٹل ہائی وے کو خواتین نے بند کردیا ہے جب کہ ضلع گوادر کی تحصیل پسنی ، اوڑماڑہ اور جیوانی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔احتجاج کے دوران گواور میں موبائل فون نیٹ ورکس بند ہیں، اس حوالے سے ڈی سی گوادر اور ایس ایس پی گوادر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مواصلاتی ذرائع معطل ہونے اور موبائل فون نیٹ ورک بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔دھرنے کے خلاف پولیس کی کارروائی کے خلاف گوادر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال جاری ہے جب کہ ضلع گوادر، تحصیل پسنی ، اوڑماڑہ اور جیوانی میں بھی احتجاج کیا گیا، خواتین نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے کر روڈ بند کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *