Senate elections:Jamaat e Islami joins Opposition allianceتصویر سوشل میڈیا

پشاور:(اے یو ایس)حکمراں تحریک انصاف پارٹی کو تین مارچ کو سنیٹ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کیونکہ جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔یہ فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس میں کیاگیا۔

جس میں مسلم لیگ کے عباس آفریدی، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر، محمد علی، شاہد باچہ، اور احمد کریم کنڈی بھی ،جبکہ جمیعة علماءاسلام کے مولانا لطف الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے سردار ہدایت اللہ خاں اور جماعت اسلامی کے عنایت اللہ خان نے شرکت کی۔جماعت اسلامی کی حمایت سے اپوزیشن امیدواروں کی تعداد44ہوگئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عام نشستوں پر جمعیة علماء(ایف)مسلم لیگ اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو امیدوار کھڑا کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے ٹیکنو کریٹ نشست اور جماعت اسلامی خواتین کی مخصوص سیٹوں پر امیدوار لائے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما گوہر خان انقلابی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حمایت سے خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن ووٹروں کی تعدادبڑھ گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کے بہت سارے ممبران اپنی پارٹی کے امیدواروں کو حمایت سے گریز کررہے ہیں۔خیبر پختونخواہ سے 12سیٹوں پر مقابلہ ہوگا۔ اسلام آباد کی سیٹ سے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بحیثیت مشترکہ امیدواراتارا گیا جبکہ حکمراں جماعت نے وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو وہاں سے ٹکٹ دیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہاں پر کون بازی مارے گا۔کیونکہ اپوزیشن پارٹی یوسف رضا گیلانی کو جتانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *