نئی دہلی: ایک روز تک تھمے رہنے کے بعد رواں ہفتہ کے چوتھے روزاپنی اڑان پھر شروع کرتے ہوئے حصص بازار اچھال کے ساتھ بند ہوا۔ ممبئی اسٹاک ایکس چنج کا سینسیکس 408.68 پوائنٹس کی زقند لگا کر 36737.69پر بند ہوا۔
جبکہ نیشنل اسٹاک ایکس چنج کا نفٹی 107.70پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 10813.45پر بند ہوا۔ نفٹی کے 50حصص میں سے 35حصص سبز نشان کے ساتھ بند ہوئے وہیں دوسری جانب 15شئیر للا نشان کے ساتھ بند ہوئے۔
سینسیکس آج دن بھر تیزی کے ساتھ نشیب و فراز کا شکار رہا۔ اور ایک وقت تو ایسا آیا کہ اس نے ایسی اچھال ماری کہ اچھل کر 36806.30 پوائنٹس تک جا پہنچا۔لیکن تھوڑی ہی دیر میں اس میں ایک دم گراوٹ آئی اور وہ گر کر 36422.30پوائنتس پر آگیا لیکن بازار بند ہوتے ہوتے پھر سنبھلا اور 36737.69پر بند ہوا۔
سینسکس میں سب سے زیادہ فائدہ بجاج فنانس کو ہا اس کے حصص میں 4فیصد کا اضافہ ہوا۔اس کے بعد ایس بی آئی، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی، بجاج فنسرو، ایچ سی ایل ٹیک اور ایم ای ایم فائدے میں رہے۔
ایشیا ئی منڈی بھی کافی خوش و مطمئن نظر آئی۔ کیونکہ سہ پہر تک شنگھائی، ہانگ کانگ، ٹوکیو اور سیول میں مضبوطی رہنے سے ان شہروں کے حصص بازار کافی فائدے میں چل رہے تھے۔یورپ میں بھی کم و بیش تمام ممالک کے حصص بازار مثبت اشارے سے کھلے ۔