Seven killed in building collapse in Maharashtra's Ulhasnagarتصویر سوشل میڈیا

ممبئی: (اے یو ایس) جمعہ کی رات دیر گئے ممبئی کے تھانہ ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ الہاس ٹاو¿ن میں رہائشی عمارت کا سلیب گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ مزید کئی لوگوں کے ملبہ میں پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانچویں منزل کا سلیب اچانک گر گیا۔ حادثے کے بارے میں تھانہ میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے امدادی کارروائی کی جارہی ہے۔یہ حادثہ جمعہ کی رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ چوتھی ، تیسری ، دوسری اور پہلی منزل کی چھت توڑتے ہوئے پانچویں منزل کا سلیب نیچے گر گیا۔ حادثے کے وقت بہت سے لوگ پانچویں منزل پر موجود تھے۔خوش قسمتی سے اس وقت دیگر فلور پر لوگ موجود نہیںتھے۔ اب تک 7 لاشوں کو نکلا گیاہے۔

اس عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ 3-4 افراد پھنسے ہوئے ہوسکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی تھانہ میونسپل کارپوریشن کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فائر بریگیڈ ٹیم کے ساتھ تھانہ میونسپل کارپوریشن کا ایک افسر جائے وقوع پر ہے۔ وہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ اس عمارت میں کل 29 فلیٹ ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق اس عمارت میں 26 کنبے رہتے تھے۔یادرہے کہ حالیہ دنوں میں الہاس نگر میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے 15 مئی کو یہاں رہائشی عمارت کا چبوترہ گر گیا تھا۔ جس کی وجہ سے تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں 11 افراد کو بحفاظت بچایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *