Shehbaz Sharif thanks PM Modi for wishesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کے پیغام تہنیت پر ان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ پر امن اور باہمی تعاون والے تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ معرض التوا میں پڑے جموں و کشمیر سمیت تنازعت کا پر امن تصفیہ ناگزیر ہے۔پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں جگ ظاہر ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنے پیغام تہنیت میں کہا کہ ہندوستان خطہ میں امن و استحکام چاہتا ہے نیز اس امر کا خواہاں ہے کہ خطہ دہشت گردی سے پاک ہو تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔

وزیر اعظم مودی شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دینے والے پہلے عالمی رہنماو¿ں میں شامل ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئے وزیر اعظم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *