Sikh and Punjabi community in Washington thank PM Modiتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن : امریکہ کے دارالخلافہ واشنگٹن میں سکھ اور پنجابی کمیونٹی نے حال ہی میں سکھوں کی تاریخ، روایت اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ میں تعاون کے لیے یہاں منعقد ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ایونٹ گروپ نے کمیونٹی کے لیے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کے لیے وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر کر

تے ہوئے ان کے ان اقدمات و کارناموں کی ،جن میں شری گورو گوبند سنگھ جی کے صاحبزادوں کی شہادت کی یاد میں 26دسمبر کو ویر بال دوس کے طور پر منانا، پاکستان میں سکھ عبادت گاہوں کی زیارت یقینی بنانے کے لیے سری گرو نانک دیو کے پرکاش پورب پر کرتار پور کوریڈور کا افتتاح کرنا ، تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنا،طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سکھوں کے کنبوں اور گرو گرنتھ صاحب کو افغانستان سے بحفاظت واپس لانااور پنجاب کے لیے فیروز پور میں 43,000 کروڑ روپے کا پروجیکٹ شروع کیا جانا جیسے اہم کارنامے شامل ہیں،زبردست ستائش کی ۔ امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے لیے ایف سی آر اے رجسٹریشن، ٹیکس سے پاک لنگر، سری گرو نانک دیو کے 550 ویں پرکاش پرو، سری گرو نانک دیو کی تعلیمات کو فروغ دینے، سری گرو تیغ بہادر کے 400ویں پرکاش پرب اور پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے وزیر اعظم مودی کے اقدامات و مساعی کو بھی سراہا گیا۔

مقررین نے تین عشروں بعد 1984کے فساد زدگان کے متاثرین کو انصاف دلانے اور پاکستان و دیگر ممالک میں اقامت پذیر پنجابیوں اور سکھوں کا خیال رکھنے پربھی وزیر اعظم مودی کی تعریف و توصیف کی۔ پروگرام میں جموں و کشمیر میں سکھوں کی حالت سدھارنے کے لیے مودی حکومت کی کوششوں کا بھی اجاگر کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سماج کے ہر طبقہ کا خصوصی خیال رکھا اور ابتدا سے ہی وزیر اعظم کا پنجابیوں اور سکھوں سے گہرا ذہنی و قلبی لگاؤ رہا ہے۔

ہندوستانی کے سی ای او جے جسبیر سنگھ، تارا سنگھ اہلووالیہ،جگدیش، پنکی جگی ، جیوتی گپتا، بینا سبھا پتی اور گوبند ان متعدد مقررین میںشامل تھے جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس کا پنجابی میڈیا گروپ، آئی ڈی پی گروپ اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے زیر اہتمام ہر سال 26دسمبر ویر بال دوس کے طور پر منایا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال ہکس ولے لانگ جزیرے میں انڈیا ڈے پریڈ کے صدر دیپک بنسل انڈیا ڈے پریڈ نکالتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *