Sudan Israel relations will pave way to boost security in the region: says Tibor Nagyتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:( اے یوایس) امریکا نے کہا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے نتیجے میں خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔امریکی نائب وزیر خارجہ برائے افریقی امور ٹیبور ناگی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوڈان اور اسرائیل کے مابین تعلقات کے قیام کو آسان بنانے کی کوششوں سے دونوں ممالک، خطے اور امریکا کے لیے امن، سلامتی اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔

ناگی نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں مزید کہا کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کو ہٹانے کے ٹرمپ کے اقدامات ہماری شراکت کو مستحکم کرنے اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر سوڈان کے ساتھ ایک نئے سیاسی اور معاشی تعلقات استوار کرنے کے نئے مواقع کھلیں گے۔

سوڈانی وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹر پر کابینہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے سوڈان کو ہٹانا بین الاقوامی تنہائی کی تین دہائیوں پر مشتمل دور ختم ہو گا اور سوڈان ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے نتیجے میں سوڈان کے لیے معاشی ترقی کے راستے کھلیں گے۔ادھر سوڈانی خود مختار کونسل کے ایک رکن یاسر العطا نے اتوار کے روز کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن کا فیصلہ ایک درست اقدام ہے۔ سوڈان کو دہشت گردی کی فہرست سے نکال کر اسرائیل کے ساتھ امن کو جوڑنے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

سوڈان کی خودمختار کونسل کے رکن نے ”العربیہ“ کو ایک بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ سوڈان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے اور سوڈانی عوام شدت پسندانہ پالیسیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔اسی تناظر میں عطا نے تمام اسرائیلی اور امریکی وفود کی خرطوم آمد کا خیرمقدم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *