Sunny had this problem while shooting an intimate sceneتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے لاس اینجلس میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی سے وابستہ کئی باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ خاص طور پر انہوں نے انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کو لے کر اپنی رائے ظاہر کی ہے۔خیال رہے کہ سنی لیونی بالی وڈ میں آنے سے قبل ایک کامیاب پورن اسٹار رہ چکی ہیں۔

ہندوستان کے پنجاب سے تعلق رکھنے والی سنی لیونی عرف کرن جیت کور نے اپنی زندگی میں بے شمار جدوجہد کے بعد بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔سنی لیونی نے بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے انٹرویو میں کہا یہ بہت خفا کرنے والا وقت ہوتا ہے جب آپ انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو وہاں 100 لوگ موجود ہوتے ہیں۔ جب وہاں موجود 50 لوگ آپ کو گھور رہے ہوں تو اس طرح کی شوٹنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ وہاں چائے لے کر کیوں کھڑے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اگروہ اداکاری کی دنیا میں نہ ہوتیں تو وہ میک ڈونلڈ کے لیے کام کر رہی ہوتیں۔

حالی میں آئی اسٹڈی سی ای مرش کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران جب پوری دنیا میں انٹرنیٹ پر لوگوں کا رجحان بڑھا سب سے زیادہ جن ہندوستانی سلیبریٹیز کو ڈھونڈا گیا ہے ان میں پرینکا چوپڑا کے بعد سنی لیونی ٹاپ پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر بالی وڈ سلیبس میں سب سے زیادہ پرینکا چوپڑا، سنی لیونی اور کتٹرینہ کیف کو لیکر سرچ کیا گیا ہے۔ سرچنگ لسٹ میں دیسی گرل پرینکا چوپڑا کا نام سب سے اوپر ہے۔ پرینکا چوپڑا کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا ہے۔ گوگل پر انہیں 29 لاکھ بار سرچ کیا گیا ہے۔وہیں دوسرے نمبر پر اداکارہ سنی لیونی کا نام آتا ہے۔

سنی لیونی اپنے بولڈ لک کی وجہ سے ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا لیتی ہیں اور ان کی ہر تصویر وائرل رہتی ہے۔ ایسے میں ان کا انٹرنیٹ پر زیادہ سرچ ہونا لازمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیونی کو 31 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *