Ten of a family killed as fire engulfs house in Lahoreتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں بدھ کی صبح ایک مکان میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، آگ نے، جو شارٹ سرکٹ سے لگی ، دیکھتے ہی دیکھتے ہی نور محلہ میں واقع اس عمارت کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے خاندان کے تمام افراد ،جنہوں نے خود کو گھر کے پچھلے کمرے میں بند کر رکھا تھا،بلڈنگ کے اندرہی پھنس گئے ۔

بچاؤ اور راحت کاری ٹیم کے مطابق گھر میں ظہرالدین بابر کا خاندان مقیم تھا اور آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں بابر کا بیٹا، بیٹی، بہو، اور پوتے شامل ہیں۔ہلاک شدگان میں 6 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ ان سب کی شناخت60سالہ سائرہ بانو، 13سالہ فرحانہ، سیماب، 18سالہ ثانیہ، 13 سالہ مونو، 16سالہ عادل اور 4 سالہ انزل فاطمہ کے طور پر کی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محکمہ کو آگ لگنے کی اطلاع نصف شب ڈھائی بجے ملی تھی۔ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو سروس نے 33 ریسکیورز اور 11 گاڑیوں کو جائے حادثہ پر بھیجا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ مکان انتہائی گنجان علاقے میں واقع تھا۔ایمرجنسی سروس کے مطابق لاشوں کو میو ہسپتال پہنچا دیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *