یروشلم:(اے یو ایس)اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ پیر کے روز دبئی میں ایکسپو 2020ءنمائش دیکھنے پہنچے اور وہاں اسرائیل کے قومی دن کی تقریب کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کی تجارت کا حجم اس وقت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ہرزوگ نے ایکسپو 2020ءکو امارات اور دبئی کی حکومت کے لیے بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔
امارات نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات 2020ءکے دوران میں قائم کیے تھے۔ اس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے بیچ تجارت کے حجم میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان نے اتوار کے روز اسرائیلی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد نے کہا کہ امارات اور اسرائیل خطے میں استحکام کے لیے خطرہ بننے والے ذرائع کے حوالے سے مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔
دونوں ممالک دہشت گرد ملیشیاو¿ں اور فورسز کے خلاف سخت موقف اپنانے کی اہمیت کے سلسلے میں مشترکہ فہم کے حامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی بھی اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 