British PM's trip to Japan canceledتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو:(اے یو ایس)جاپان کے سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت برطانیہ نے وزیر اعظم بورس جانسن کا فروری کے وسط میں کیے جانے والا دورہ جاپان یوکرین پر بڑھتی کشیدگی اور کوویڈ 19-کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹیوں میں ان کی شرکت کے باعث منسوخ کر دیا ۔

اس ضمن میں جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیودو نے مختلف حکومتی ذرائع کے حوالے سے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ بورس جانس کا فروری کے وسط میں جاپان کا دورہ طے تھا۔دوسری جانب جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری ہیرو کازو میتسونو نے پیر کے روز اپنی یومیہ بریفنگ میں اس امر کی تردید کر دی کہ برطانوی وزیراعظم جاپان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جاپان کا یہ پہلا ممکنہ دورہ تھا۔جاپانی حکومتی ترجمان کاکہنا ہے کہ جاپان برطانیہ سے، جو ہمارے ملک کا عالمی اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس کے ساتھ جاپان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *