قیف: (اے یو ایس ) یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیا کی برآمد روک کر قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جریدے ٹائم کے جمعرات کے خصوصی شمارے کے لیے ایک پیغام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ روس کے اقدامات نے دنیا کو خوراک کے ایک اندوہناک بحران کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ صدر زیلنسکی نے پیغام میں مزید کہا کہ اگر روس نے بحیرہ اسود کی ناکہ بندی جاری رکھی تو لاکھوں لوگ بھوک کا شکار ہو جائیں گے۔ روس برآمدات میں کمی کے لیے بین الاقوامی تعزیروں اور بحیرہ اسود میں بارودی سرنگوں کو ذمےدار ٹہراتا ہے جو اس کے کہنے کے مطابق یو کرین نے نصب کی ہیں۔