ماسکو: روس اور یوروپی یونین کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوہنسک(ڈی پی آر، ایل پی آر)کو بطور جمہوریہ تسلیم کرنے کے معاملہ اور روس پر ہدفی پابندیاں عائد کرنے کے لیے فرانس کے صدر امانوئل میکرون کی اپیل پر طلب کیے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(یو این ایس سی) کاہنگامی اجلاس بدھ کو ہوا ۔ فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے ساتھ ساتھ یوروپی پابندیوں کے ہدف پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق، میکرون نے روسی حکام کے ڈی پی آر اور ایل پی آر کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی جو کہ روس کے بین الاقوامی معاہدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔واضح ہو کہ روس نے یوکرین کی دو منحرف ریاستوں کو تسلیم کر کے وہاں امن فوج کے طور پر اپنے فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔فرانس کے سفیر متعین اقم متحدہ نکولس دی ریویرے نے کونسل کے چیمبر میں داخل ہونے سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرے ہوئے کہا کہ ہم ایک نہایت ڈرامائی صورت حال سے نبرد آزما ہیں۔فرانس ان معدودے چند ممالک میں سے ایک ہے جو ہوکرین معاملہ پر ہنگامی اجلاس بلانے کے حق میں ہیں۔
