U.S. Congress says F-16 sale to Turkey depends on NATO approvalتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن(اے یو ایس)امریکی سینیٹرز کے ایک دو طرفہ گروپ نے کہا کہ کانگریس ترکیہ کو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی 20 بلین ڈالر کی فروخت کی حمایت اس وقت تک نہیں کر سکتی جب تک کہ انقرہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند نہیں ہو جاتا۔صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں 29 ڈیموکریٹک اور ریپبلکن سینیٹرز نے کہا کہ دونوں سکینڈینیوین ملک ترکیہ کی طرف سے درخواست کردہ نیٹو کی رکنیت کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے نیک نیتی سے مکمل کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم دوسری جانب انقرہ کا کہنا ہے کہ سویڈن کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

سینیٹرز نے خط میں لکھا ہے کہ جس وقت ترکیہ نے نیٹو کے الحاق کے پروٹوکول کی توثیق کر دی کانگریس ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر غور کر سکتی ہے۔ تاہم ایسا کرنے میں ناکامی سے اس زیر التوا فروخت پر سوالات اٹھ جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس نے واضح طور پر اور براہ راست انقرہ کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کو سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو کے ساتھ الحاق کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

سویڈن ترکی سے نیٹو میں شمولیت کی اپنی درخواست کی منظوری کا خواہاں ہے جو اس نے گزشتہ سال یوکرین پر روسی حملے کے بعد پیش کی تھی۔ تاہم انقرہ نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف واضح موقف اختیار کریں۔ ان دہشتگر دوں میں زیادہ تر کرد ہیں۔ اسی طرح اس تنظیم کے متعلق بھی واضح موقف سامنے لایا جائے جس کو ترکیہ نے 2016 کی بغاوت میں ملوث قرار دیا تھا۔ترکیہ ، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان جون میں میڈرڈ میں ایک معاہدے پر آگے بڑھنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ لیکن انقرہ نے گزشتہ ماہ سٹاک ہوم میں اس احتجاج کے بعد مذاکرات کو معطل کر دیا تھا جس میں ایک انتہا پسند ڈنمارک کے سیاست دان نے قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *