ابو ظبی : ایسے وقت میں جب متحدہ عرب امارات اسرائیلی صد ر اسحاق ہر زوک کی میزبانی کر رہا ہے حوثیوں نے اس پر میزائل حملہ کر دیا جسے متحدہ عرب امارات نے راستے میں ہی روک کر ناکام کر دیا۔ اسحٓاق ہرزوک امارات کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر ہیں۔ لیکن اس حملے کے باوجود اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی صدر اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔
امارات کی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس تباہ کردہ میزائیل کا ملبہ غیر آباد علاقہ میں گرا۔لیکن وزارت نے اپنے بیان میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ میزائیل حملہ متحدہ عرب امارات کے دارالخلافہ ابو ظبی کو نشانہ بن کر کیا گیا تھا یا دوبئی کو۔ اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح ہو کہ ایک ماہ کے اندر حوثیوں کا متحدہ عرب اارات پر یہ تیسرا میزئیل حملہ ہے۔پہلا حملہ 17 جنوری کو کیا گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ متحدہ امارات کی شہری ہوا بازی کی اتھارٹی نے کہا کہ فضائی آمد و رف حصب معمول جاری ہے اور اس حملہ کے باوجود تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
