UK delegation in Kabul to discuss aid, human rightsتصویر سوشل میڈیا

کابل: برطانوی حکومت نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ایک برطانوی وفد جمعرات کو افغانستان گیا تھا جہاں اس نے امارت اسلامیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے مختلف امور بشمول انسانی حقوق خاص طور پر خواتین ، لڑکیوں اور اقلیتوں کے حقوق اور خواتین کے حقوق کی کارکنان سے سلوک اور افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔پریس ریلیز کے مطابق وفد نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت اسلامی امارات کے سینیئر عہدیداروں سے مذاکرات کیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وفد نے خواتین کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔وفد میں ہیوگو چارٹر، افغانستان میں برطانوی سفارت خانے کے ناظم الامور ، انسانی حقوق اور بھوک کی روک تھام کے لیے برطانوی خصوصی نمائندے نک ڈیرے اور برطانیہ کے سیاسی مشیروں میں سے ایک ہیسٹر واڈمز شامل ہیں۔

برطانوی حکومت کے ترجمان کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی سفیر افغانستان گئے ہیں تاکہ ملک میں مزید بحران کو روکنے کے لیے درکار اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔”دریں اثنا ہیوگو چارٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ برطانوی وفد نے خواتین کارکنوں کی گرفتاری، ماورائے عدالت قتل، دہشت گردی اور انسانی حقوق جیسے حالیہ واقعات پر امارت اسلامیہ کے ساتھ شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔شام میں اسلامی امارات کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ برطانیہ آئے ایک وفد نے قائم مقا م و زیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *