Ukraine city Kreminna falls to Russia, says UKتصویر سوشل میڈیا

لندن:(اے یو ایس ) برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوجوں نے مشرقی یوکرین کے شہر کریمنیا پر قبضہ کر لیا ۔گذشتہ روز ایک ٹوئیٹ میں برطانوی فوج نے کہا کہ کریمینا شہر مبینہ طور پر مفتوح ہو چکا ہے اور ایزیوم میں گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے کیونکہ روسی فوجیں سلویانسک اور کراما تورسک شہروں کی جانب پیش قدمی کی کوشش میں مصروف ہیں۔گذشتہ چھ روز سے یوکرین کے لوہانسک خطہ میں، جہاں جنگ نے شہریوں کے انخلا کو ناممکن بنا دیا ہے، گلی کوچوں میں جنگ لڑی جارہی ہے ۔

یوکرین میں روسی افواج کے آپریشن کا آج 62 واں روز ہے۔ روسی افواج نے یوکرین کی فوج کی عسکری صلاحیت تباہ کرنے اور دونباس کی اراضی کو آزاد کرانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ادھر نیٹو اتحاد کے ممالک کی جانب سے کئیف حکومت کے لیے اقتصادی، عسکری اور اخلاقی سپورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے برطانوی وزارت دفاع نے یوکرین کے مشرق میں واقع شہر کریمینا کے سقوط کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کے مطابق روسی افواج یوکرین کے مشرق میں مورچہ بند ٹھکانوں کے محاصرے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر بتایا گیا ہے کہ ایزیوم شہر کے جنوب میں گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے اور روسی فوج سلوویانسک اور کراماتورسک شہر کی جانب پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہے۔یوکرین کی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کریمینا شہر یوکرین کے دارالحکومت کئیف کے جنوب مشرق میں 575 کلو میٹر دور واقع ہے۔امریکی جریدے پولیٹیکو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق روس نے دونباس شہر پر حملے کے آغاز کے ساتھ ہی یوکرین میں مغربی ممالک کے ہتھیاروں کی کھیپوں ، ایندھن کے ڈپوو¿ں ، سپلائی لائنوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران میں ریل کی پانچ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو یوکرین کی فوج کے لیے اہم کمک منتقل کرنے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *