نئی دہلی: اترپردیش کی رہائشی شبنم علی کو پھانسی دینے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔بس اب ڈیتھ وارنٹ کا انتظار ہے ۔واضح ہو کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون قیدی کو پھانسی دی جائے گی۔
امروہہ میں رہنے والی شبنم کو متھرا میں اترپردیش کی واحد خواتین کی پھانسی پر موت کی سزا سنائی ھئی تھی۔اس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔میرٹھ کے پون جلاد جنہوں نے نربھیا کے ملزم کو پھانسی دی،اس نے بھی دو بار پھانسی دینے کے مقام کا معائنہ کیا۔
تاہم ابھی تک پھانسی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ امروہہ کی رہائشی شبنم نے عاشق کے ساتھ مل کر2008میں 14اور15 اپریل کی درمیانی شب میں اپنے ہی کنبہ کے 7 افراد کو جن میں اس کا دس سالہ بھتیجہ بھی شامل تھا، کلہاڑی سے بڑی بے دردی سے قتل کردیا تھا۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ نے گذشتہ سال جنوری میں شبنم کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔اس کا عاشق سلیم بھی پریاگ راج کی نینی سینٹرل جیل میں پھانسی چڑھنے کا منتظر ہے اسے بھی موت کی سزا سنائی گئی تھی۔